ملتے ہیں مشکلوں سے یہاں، ہم خیال لوگ

تیرے تمام چاہنے والوں کی خیر ہو


ہم مطمئن بہت ہیں اگر خوش نہیں بھی ہیں

تم خوش ہو، کیا ہوا جو ہمارے بغیر ہو


اک حادثہ ہو اور اچانک اٹھائے جائیں

جب بھی ہو اختتام ہمارا، بخیر ہو


کچھ تو ہو درمیان، بچھڑنے کے بعد بھی

کچھ بھی، بھلے قلق ہو، شکایت ہو، بیر ہو


YouTube    Facebook    Instagram

Comments